مولانا خان زیب کی شہادت سے پیغام امن پہنچانے کا سلسلہ رکے گا نہیں۔
صوابی۔اے این پی تحصیل خدو خیل ضلع بونیر کے زیر اہتمام حجرہ خدائی خدمت گار مرحوم خدمتگار فقیر بابا میں شہید مولانا خان زیب خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر تعلیم خیبر پختونخوا سردار حسین بابک تھے، تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران سردار حسین بابک نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مولانا خان زیب کی شہادت سے پیغام امن پہنچانے کا سلسلہ رکے گا نہیں۔