حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اردو سمیت 17 زبانیں اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل Home / بین الاقوامی,پاکستان /

اردو سمیت 17 زبانیں اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل

اردو سمیت 17 زبانیں اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد۔اقوام متحدہ نے کثیر اللسانی ثقافت کے فروغ کے لیے ایک تاریخی اقدام کے طور پر اردو سمیت 27 زبانوں کو اپنی ثانوی دفتری زبانوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کثیر اللسانی شمولیت اور ثقافتی تنوع کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اردو سمیت 27 دیگر زبانوں کو جنرل اسمبلی کی کلیدی دستاویزات کے سرکاری ترجموں میں شامل کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اہم متن کا اردو ترجمہ اردو مرکز نیو یارک کے صدر رئیس وارثی نے جنرل اسمبلی کے صدر محترم ڈیفنس فرانس کو پیش کیا۔ اس سے قبل جنرل اسمبلی کی دستاویزات صرف عربی، چینی ، انگریزی، فرانسیسی ، روسی اور ہسپانوی زبان میں دستیاب تھیں۔ اب ان میں اردو سمیت 27 اضافی زبانوں کا ترجمہ شامل کیا گیا ہے، جس سے دنیا بھر کے 3.5 ارب سے زائد افراد کو ان کی مادری زبانوں میں ان دستاویزات تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ ترجمے کے اس تاریخی منصوبے کی تکمیل پر گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیو یارک میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ان ممالک اور اداروں کا شکر یہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس اقدام میں معاونت کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے اردو مرکز نیو یارک کے اشتراک سے اردو اور سندھی زبانوں میں ترجمہ مکمل کیا۔