حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا دورہ بنوں Home / پاکستان /

پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا دورہ بنوں

ایڈیٹر - 13/02/2025
 پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا دورہ بنوں

صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کے پیش نظر آج پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن خیبر پختونخوا  خالد زمان  نے کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے بنوں کا خصوصی دورہ کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر  ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں  آمین اللہ خان نئےتعمیرشدہ سروس ڈیلیوری سنٹر بنوں بھی گئے۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں نے سنٹر میں فراہم کردہ سہولیات سے تفصیلی آگاہ کیا۔اس دوران مختلف سیکشنوں کا معائنہ بھی  کیا گیا۔اس دوران عملے کی حاضری اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کابھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ وہاں تعینات تحصیلدار شفیع اللہ خان بھی انکے ہمراہ تھے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر  نے سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے ملاقات کے دوران فراہم کردہ خدمات و مسائل دریافت کئے۔ وہاں تعینات عملے کو سائلین کے مسائل کے فوری حل میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایات دیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر  نے یقین دہانی کرائی کہ سروس ڈیلیوری سنٹر بنوں میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور ضلع بنوں کے باقی موضع جات کو بھی جلد کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے گا۔