رپورٹ : محمد عاصم
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین انڈر 16 والی بال جیتنے والی ٹیم کو 82 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان کے مطابق پی ایس بی کیش ایوارڈ پالیسی 2024 کے تحت براعظمی ٹیم ایونٹس کے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی کو انفرادی انعام کا 30 فیصد دیا جاتا ہے، اس پالیسی کے تحت 12 رکنی اسکواڈ کے لیے یہ مجموعی طور پر 72 لاکھ کیش ایوارڈز دیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق انڈر 16والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تاریخی فتح پر6 لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا، یہ پالیسی کوچنگ اسٹاف کے لیے ٹیم ایوارڈ کا 50 فیصد مختص کرتی ہے، اس طرح کوچنگ اسٹاف کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر انڈر 16 والی بال ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو 82 لاکھ روپے کے کیش کا انعام جلد دیا جائے گا۔
واضح رہے پاکستان نے سنسنی خیز فائنل میں ایران کو 2-3 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔