حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سماجی و کاروباری شخصیت کاشہید پولیس اہلکار شیرزادہ کے بچوں کےلئے 2 لاکھ روپے کا اعلان Home / لائف سٹائل /

سماجی و کاروباری شخصیت کاشہید پولیس اہلکار شیرزادہ کے بچوں کےلئے 2 لاکھ روپے کا اعلان

سماجی و کاروباری شخصیت کاشہید پولیس اہلکار شیرزادہ کے بچوں کےلئے 2 لاکھ روپے کا اعلان

حاجی میراویس الرحمان مہمند نے ضلع باجوڑ کا دورہ کیا اور حالیہ فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس سپاہی شیرذادہ کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ شہید سپاہی شیرذادہ چند روز قبل مولانا خان زیب شہید کے ساتھ ایک افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں جامِ شہادت نوش کرگئے تھے۔

حاجی میراویس الرحمان نے شہید کے بچوں سے ملاقات کی، ان کو شفقت سے گلے لگایا اور دلاسہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے بچوں کو دو لاکھ روپے نقد امداد بھی فراہم کی، تاکہ ان کے لیے کچھ سہارا بن سکے۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہید سپاہی شیرذادہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل سے نوازے۔آمین یا رب العالمین