حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جماعت اسلامی کے زیر قیادت امن جرگہ Home / سیاست /

جماعت اسلامی کے زیر قیادت امن جرگہ

جماعت اسلامی کے زیر قیادت امن جرگہ

جماعت اسلامی کے زیر قیادت امن جرگہ*

▪️آج 18 جولائی 2025 کو جامع مسجد احیاء العلوم فرش میں آج 1020بجے پر امن و امان کے حوالے سے ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں باجوڑ کے ممتاز سیاسی و قومی مشران نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا تھا۔

▪️ *نمایاں شرکاء:*

تقریب میں تقریباً 45/50 مشران نے شرکت کی، جن میں نمایاں شخصیات شامل تھیں:

- مولانا عبدالرشید (سابق سینیٹر، امیر جماعت علمائے اسلام باجوڑ)

- گل افضل خان (ضلعی صدر، عوامی نیشنل پارٹی)

- گل کریم خان (ضلعی صدر، پاکستان مسلم لیگ ن)

- سردار خان (نائب امیر، جماعت اسلامی باجوڑ)

- ہارون الرشید (سابق ایم این اے، ضلعی امیر جماعت اسلامی)

- حاجی سید بادشاہ (مئیر سب ڈویژن خار)

▪️ *شرکا نے زیل پواٸنٹس کے حوالے سے اظہار خیال کیا*

- *گل کریم خان* ہمارے جرگوں کا مقصد علاقے میں امن قائم کرنا ہے۔ ہمیں اپنے بیانیے پر نظرثانی کرنی چاہیے تاکہ مؤثر پیغام دیا جا سکے۔

- *گل افضل خان* نے باجوڑ کے عوام اور مشران کے اعتماد کو سراہا اور کہا کہ ہمیں مولانا خانزیب کے غم میں عوامی حمایت سے حوصلہ ملا۔

- *حاجی سید بادشاہ* نے تجویز دی کہ 25 جولائی کو ایک اور گرینڈ جرگہ بلایا جائے جس میں صوبائی قیادت کو دعوت دی جائے اور اسلام آباد میں دھرنے کے فیصلے پر غور کیا جائے۔

- *اورنگزیب انقلابی* 26 جولائی کو اے پی سی میں ہم تمام قیادت کو آمادہ کریں گے کہ وہ اسلام آباد میں ہمارے امن کے مقدمے کو سنجیدگی سے اٹھائیں۔

▪️ *آئندہ لاٸحہ عمل:*

- *26 جولائی* کو عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کی پختون قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔

- *ریاست کو 7 دن کی ڈیڈ لائن* دی گئی ہے کہ وہ مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے، بصورت دیگر اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔