حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈکیتی کے ملزم کو 12 سال قید ، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا Home / پاکستان /

ڈکیتی کے ملزم کو 12 سال قید ، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ایڈیٹر - 13/02/2025
ڈکیتی کے ملزم کو 12 سال قید ، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

سوات: کبل کے عدالت نے ڈکیتی ملزم کو 12 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی، دوسرے مقدمے میں بھی ملزم کو 4 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی،تفصیلات کے مطابق کبل میں سول جج یوسف شاہ کے عدالت میں مقدمہ نمبر 79 بتاریخ 18.3.2024 جرم 457.380 پی پی سی میں نامزد ملزم معاذ خان ولد احسان غنی ساکن  خیر آباد دوکٹ کو مجموعی طور 12 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگئی اس مقدمے کی پیروی ممتاز قانون دان فضل ربی طاؤس خیل ایڈوکیٹ نے کی یہ توتانو بانڈئی تحصیل کبل میں ایک مشہور ڈکیٹی واقعہ رونما ہوا تھا جس میں ملزم سے 23 تولہ سونے کی مختلف زیورات اور ایک عدد پستول برآمد ہوا تھا اسی طرح سول جج یوسف شاہ کے عدالت میں زیر دفعہ 496 اے مقدمہ بتاریخ 24.4.2018 کے ملزم عدالت نے کریم اللہ ولد سردار حسین ساکن کوزہ بانڈئی کو 4 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا گیا اس مقدمے کی پیروی ماہر قانون ممتاز قانون دان گل محمد خان کھٹانہ نے کی،