حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے Home / بین الاقوامی /

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

امریاک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سفارتی حکام کو بھی آگاہ کر  دیا  گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ پاکستان کے دوران صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے مارچ 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل صدر کلنٹن، صدر نکسن اور صدر جانسن بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔