راولپنڈی: اڈیالا جیل انتظامیہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات حاصل ہیں، بانی پی ٹی آئی کے تمام اعضا رئیسہ کا معائنہ کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی مکمل صحت مند ہیں، ان کے اعضا رئیسہ مقررہ معیار کے مطابق ہیں۔ اڈیالا جیل انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی اور صحت سے متعلق فرائض بھر پور ادا کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو دی گئی سہولیات بی کلاس کے دیگر قیدیوں کو میسر نہیں، ان کو حاصل سہولیات میں خوراک، مطالعہ کتب و اخبارات سمیت ورزش اور واک شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ایکسر سائز سائیکل اور ایل ای ڈی کی سہولت میسر ہے، پانی پی ٹی آئی اپنے احاطے کے کھلے صحن میں 2 گھنٹے روزانہ
ایکسر سائز کرتے ہیں۔ جیل انتظامیہ کے مطابق جیل میں متعین ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرتے ہیں۔