حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مون سون بارشوں سے 111 افراد جاں بحق 145 گھر مکمل تباہ Home / پاکستان,موسمیاتی تبدیلی /

مون سون بارشوں سے 111 افراد جاں بحق 145 گھر مکمل تباہ

مون سون بارشوں سے 111 افراد جاں بحق 145 گھر مکمل تباہ

تفصیلات کے مطابق  ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں اور سیلاب سے اب تک 111 افراد جاں بحق اور 211 زخمی ہو چکے جبکہ 145 گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں۔ مون سون بارشوں اور ان سے پیدا ہونے والے سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچارکھی ہے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 26 جون سے 13 جولائی تک ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کے باعث حادثات میں 105 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 49 بچے ، 38 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک شخص خانیوال میں جاں بحق ہوا۔ 211 زخمی افراد میں 81 مرد، 82 بچے اور 48 خواتین شامل ہیں۔ اس دوران دس کلومیٹر سے زائد سٹرکوں اور نو پلوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 145 گھر مکمل تباہ ہو گئے اور 310 جزوی متاثر ہوئے۔