پشاور۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کو ہاٹ روڈ پشاور کے ہاسٹل میں باجوڑ کے طالب علم نے خود کشی کر لی۔ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں واقع گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کو ہاٹ روڈ پشاور کے ہاسٹل میں رہائش پذیر با جوڑ چارمنگ کے طالب علم 28 سالہ گوہر علی ولد غازی خان نے کمرے میں پنکھے سے جھول سے زندگی سے منہ موڑ لیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی یکہ توت اور ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طالب علم کو ایل آرا بیچ منتقل کر دیا لیکن وہ راستے میں دم توڑ چکا تھا۔ پولیس نے مدعی سید قائم علی شاہ ولد سید لال بادشاہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔