آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی کا خط نہیں ملا ہے۔
وزیر اعظم ہاوس میں ترک صدر کے اعزاز میں دئےگئے ظہرانے میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر مل بھی جائے تو وزیراعظم کو بھیجوائیں گے۔
یادرہے کہ گزشتہ دن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھنے کی خبر سامنے آیا تھا۔
اس سے قبل بھی سابق وزیر اعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھے تھے۔ جن میں پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔