مولانا خان زیب کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مولانا خان زیب کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
مولانا خان زیب کی تعزیت کا سلسلہ ان کی رہائشگاہ ناوگئی باجوڑ میں جاری ہے جہاں مولانا خان زیب کے شاگردوں، سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
جماعت اسلامی کے رہنما سابقہ سینیٹر مشتاق احمد خان ، سابقہ وزیر حاجی غلام احمد بلور ، اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان بھی باجوڑ پہنچے اور مولانا خان زیب کی شہادت پر اہلخانہ اور پارٹی کارکنان سے تعزیت کی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابقہ امیدوار قومی اسمبلی مولانا خان زیب کو جمعرات کے دن نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید شہید کر دیا تھا جب کہ مولانا خان زیب کی نماز جنازہ جمعہ کے دن کو ناوگئی باجوڑ میں ادا کی گئی جس میں اُن کے شاگردوں، سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔