باجوڑ میں 13جولائی کو امن مارچ ہوگا۔
باجوڑ میں مکمل شٹرڈاون اور پہیہ جال ہڑتال ہوگی۔ بیرون اضلاع ٹرانسپورٹ بند رہیگی۔ ٹرانسپورٹ صرف باجوڑ میں امن مارچ کیلئے استعمال کی جائیگی۔
باجوڑ امن ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ناوگئی میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کے موقع پر باجوڑ بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی، تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے۔