عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء مولانا خان زیب شہید ہزاروں آشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کیاگیا۔ جنازہ اور تدفین کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کوملے۔ جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت۔
جمعرات کے دن تحصیل خار کے علاقہ شنڈئی موڑ میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونیوالے عوامی نیشنل پارٹی علماء امور کے سیکرٹری و سابق امیدوار قومی اسمبلی مولانا خان زیب شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقہ ناوگئی میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازے میں اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین،جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، سردار حسین بابک،نثار مومند، باجوڑ کے اراکین اسمبلی نثار باز، ڈاکٹر حمید، انور زیب خان، مختلف اضلاع سے قبائلی و سیاسی مشران، کارکنان اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملی۔ ہر آنکھ اشکبار تھی۔
مولانا خان زیب کو آبائی علاقہ ناوگئی میں سپردخاک کیا گیا۔ اس سے قبل مولانا کیساتھ قاتلانہ حملے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار شیرزادہ کی جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مولانا خان زیب شہید اور پولیس اہلکار شیرذادہ شہید کی فاتحہ خوانی کیلئے ضلع بھر اور مختلف اضلاع سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہیں۔