باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق امیدوار قومی اسمبلی مولانا خان زیب کے شہادت کیخلاف کل باجوڑ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
باجوڑ بار کے جنرل سیکرٹری عبدالحمید ایڈوکیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا بار کونسل ،باجوڑ بار کے صدر اور ممبران کے مشاورت کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
عبدالحمید ایڈوکیٹ کے مطابق باجوڑ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کل ہڑتال ہوگا اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔