عوامی نیشنل پارٹی کے علماء ونگ کے مرکزی سیکرٹری مولانا خان زیب اور ان کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شیر زادہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود دیگر تین افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔۔۔۔
زخمیوں کی شناخت ڈاکٹر طارق ، شاہ سوار اور عثمان کے ناموں سے ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ ہیڈ کوارٹر خار سے چند قدم کے فاصلے پر شنڈئی موڑ کے مقام پر پیش آٰیا ہے ۔ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔ مولانا خان زیب قتل واقعے پر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان اور باجوڑ کے عوام مشتعل ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے مولانا خان زیب کی تابوت اٹھا کر خار بازار میں احتجاجی ریلی نکالی ۔ مشتعل مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز آفس پر دھاوا بول دیا اور پتھراؤ کی ،،، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین پر جوابی شلینگ شروع کی ۔ فائرنگ واقعے میں مولانا خان زیب قتل کے بعد باجوڑ میں حالت کشیدہ ہوگئے ہیں۔ پارٹی رہنماوں کا کہنا ہے کہ مولانا خان زیب باجوڑ میں 13جولائی کو ہونے والے امن مارچ کے حوالے سے مہم کے سلسلے میں نکلے تھے ۔ شہید مولانا خان زیب کا جنازہ 11 جولائی بروز جمعہ کو صبح 11 بجے آبائی علاقہ ناوگئی میں ادا کی جائیگی۔ جبکہ شہید پولیس اہلکار کا جنازہ بھی اسی روز صبح 9 بجے ناوگئی میں ادا کیا جائیگا۔