حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اسمبلی فلور پر عمران خان کیلئے آواز اٹھانے پر مجھے رکنیت ختم کرنے کی نوٹس دی جاتی ہے ، ایم پی اے طارق آریانی Home / پاکستان,سیاست /

اسمبلی فلور پر عمران خان کیلئے آواز اٹھانے پر مجھے رکنیت ختم کرنے کی نوٹس دی جاتی ہے ، ایم پی اے طارق آریانی

اسمبلی فلور پر عمران خان کیلئے آواز اٹھانے پر مجھے رکنیت ختم کرنے کی نوٹس دی جاتی ہے ، ایم پی اے طارق آریانی

تفصیلات کے مطابق کل مردان میں عاطف خان کے رہائش گاہ پر این اے 22 کارکنان کا 12 جولائی ریلی کے حوالے سے اہم اجلاس۔اجلاس میں سینکڑوں کارکنوں کی شرکت سے کنونشن میں تبدیل۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق محمود آریانی نے کہا کہ دوشمن اتنا طاقتور نہیں ہمیں اپنے غداروں نے کمزور کیا۔ہمارے تحریک کو اندر کے غداروں نے نقصان پہنچایا ہیں۔اجلاس سے پی ٹی آئی صوبائی رہنما شیر بہادر خان، سابقہ ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری آیاز صافی ، شاہد آفریدی اور لخکر خان نے بھی خطاب کیا۔

پی ٹی آ ئی کے ورکرز  نے وزیر اعلیٰ پر تنقید کے تیر برسائے ، احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ ورکرز کو بے یار و مددگار چھوڑ کسی اور کے اشارے پر رفو چکر ہو جاتے ہیں اسمبلی فلور پر عمران خان کیلئے آواز اٹھانے پر مجھے رکنیت ختم کرنے کی نوٹس دی جاتی ہے ، طارق آریانی  کا ورکر کنونشن سے خطاب

ورکرز نے وزیر اعلیٰ کو منافق قرار دے دیا ،اپنے ہی ورکرز نے پی ٹی آئی حکومت کو اے این پی حکومت سے بھی بدتر حکومت قرار دے دیا. وزیر اعلیٰ پی ٹی آئی کی بجائے اسٹیبلشمنٹ کا آلہ کار بنا ہے ،  بجٹ پاس کرنے پر وزیر اعلیٰ نے من پسند ارکان اسمبلی کو اربوں روپے سکیموں سے نوازا  ۔ ایم پی اے طارق آریانی نے ورکرز سے خطاب کرتی ہوئی کہا  وزیر اعلیٰ نے فنڈ ڈیرہ اسماعیل خان سے نہیں لائی اس پر سارے صوبے کے عوام کا حق ہے ۔

مردان : اگر ہمیں ترقیاتی فنڈ نہیں دیا تو احتجاج کرکے اپنا حق چھین کے لیں گے ،   12 جولائی کو ورکرز ڈنڈوں کے ساتھ آکر ارکان اسمبلی کو عمران خان کی رہائی کے احتجاج کیلئے گھروں سے نکالے ، : بیرسٹر سیف پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ اسٹبلشمنٹ کا ٹٹو ہے ، ایم پی اے طارق آریانی