میاں منڈی بازار میں قبائلی انضمام اور پٹوار نظام کیخلاف قومی مشران کا جرگہ اور احتجاجی مظاہرہ ۔
قبائلی انضمام مقامی عوام رائے اور مشورے کے بغیر کیاگیا ہے ۔قبائلی علاقوں میں پٹوار نظام سے لا متناہی تنازعات جنم لینگے۔انضمام سے ترقی کے وعدوں کے بجائے قبائل مزید پستی میں چلا گیا۔عدالتی نظام میں مسائل حل کے بجائے صرف پیسے بٹورتے ہیں ۔قبائل نہ روز اول سے انضمام کو یکسر مسترد کیا گیا ہے ۔قومی مشران
میاں منڈی بازار میں قبائلی انضمام اور پٹوار نظام کیخلاف قومی جرگہ اور پشاور باجوڑ شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مہمند قومی جرگہ اور احتجاجی مظاہرہ میں مہمند کے مختلف قبیلوں کے مشران نے شرکت کی۔مہمند قومی جرگہ اور احتجاجی مظاہرہ میں قومی عمائدین نے اپنے خیالات میں بتایا کہ کروڑوں قبائلی عوام کے رائے اور مشورے کے بغیر غیروں کے اشاروں پر جلد بازی میں قبائلی انضمام کیاگیا۔جس کو قبائلی عوام نے روز اول سے یکسر مسترد کرتے ہیں ۔مقررین نے قومی جرگہ کو اپنے خیالات میں بتایا کہ انضمام کے وقت قبائلی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے سبز باغات دیکھائی گئی ۔جبکہ انضمام سے قبائلی علاقے مزید پستی میں چلے گئے ۔جرگہ میں صافی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے ملک گل شاہ نے بتایا کہ ایک عدالتی کیس وکیل ھم سے 74لاکھ روپے لیکر تین سال بعد تنازعہ جرگہ کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دیا ۔قومی مشران نے مزید بتایا کہ اب قبائلی علاقوں میں پٹوار نظام رائج کرنے کے درپے ہیں ۔جن سے قبائلی علاقوں میں لا متناہی مسائل جنم لینگے۔انہوں نے بتایا کہ پٹوار نظام سے قبائلی علاقوں سے ٹیکسز وصولی ہے ۔قومی جرگہ کے بعد پشاور باجوڑ شاہراہ پر قبائلی انضمام ،پٹوار نظام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی۔اور آئندہ اتوار کو لکڑو بازار قومی جرگہ کرنے کا اعلان کیا