حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز Home / لائف سٹائل /

باجوڑ میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

باجوڑ میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے مون سون شجرکاری مہم 2025 کا باقاعدہ افتتاح ڈی سی کمپاؤنڈ خار میں میوہ دار پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر باجوڑ اور ایگریکلچر آفیسر نے بھی پھلدار پودے لگا کر مہم میں شرکت کی۔

 ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے شجرکاری کے عمل کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کو پودوں کی دیکھ بھال اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

 شجرکاری مہم کے دوران ضلع بھر میں سرکاری دفاتر، اسکولز، کالجز اور کھلی اراضی پر میوہ دار اور جنگلی پودے لگائے جا رہے ہیں جن کی مجموعی تعداد ایک لاکھ  دس ہزار ہو گی۔ ان پودوں کی دیکھ بھال متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ ہم سب مل کر ضلع باجوڑ کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے اس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔