تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، رن وے پر جانے کیلئے ٹیکسی کے دوران پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہو گیا۔ سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطاء بھی طیارے میں سوار تھے، انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ نجی ایئر لائن کی پرواز پہلے 2 گھنٹے رن وے پر کھڑی رہی۔ تاخیر کے بعد طیارے نے ٹیکسی کی تو جھٹکے لیتے ہوئے بے قابو ہو گیا، شکر ہے طیارے نے ایک آف نہیں کیا تھا، اس موقع پر خوف کے باعث دو مسافروں کی حالت غیر ہوگئی۔ میاں رؤف عطا نے بتایا کہ مسافر صورتحال سےپریشان ہو کر چیخنے لگے، طیارے میں سوار ایک شخص بے ہوش ہو گیا جبکہ ایک خاتون کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔