15 جولائی تک خواہش مند پارٹیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں
تفصیلات کے مطابق حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز میں موجود اشیا خورد و نوش فوری نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ہے ،انتظامیہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں موجود اشیا خورد و نوش کی نیلامی کی ٹھان لی ہے اس حوالے سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گجرات اور جہلم ریجن میں اسٹورز کا سامان نیلام کیا جائے گا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے باقاعدہ اشتہار بھی دے دیا۔ یوٹیلی اسٹورز نے 15 جولائی تک خواہشمند پارٹیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔