حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مظفرگڑھ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات 30 ڈاکوؤں کی یلغار، 180 بھینسیں لے گئے Home / پاکستان /

مظفرگڑھ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات 30 ڈاکوؤں کی یلغار، 180 بھینسیں لے گئے

ایڈیٹر - 08/07/2025
مظفرگڑھ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات  30 ڈاکوؤں کی یلغار، 180 بھینسیں لے گئے

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ڈاکو ایک دو نہیں بلکہ درجنوں بھینسیں لے گئے۔جیو نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ 30 مسلح ڈاکوؤں نے علاقے میں یلغار کردی اور وہ ایک یا دو نہیں بلکہ 180 بھینسیں لے کر کچے میں فرار ہوگئے۔پولیس کابتانا ہے کہ ڈاکوؤں کا تعلق بوسن اور دیگر جرائم پیشہ گینگز سے ہے، ان کی تلاش کیلئے مظفرگڑھ اور راجن پور کےکچےکے علاقے میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے۔