حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر نظر بند کر دیا: ترجمان جے یو آئی اسلم غوری Home / سیاست /

پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر نظر بند کر دیا: ترجمان جے یو آئی اسلم غوری

ایڈیٹر - 29/11/2026
 پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر نظر بند کر دیا: ترجمان جے یو آئی اسلم غوری

ملتان / لاہور (حسبان میڈیا ڈیسک): جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایک مرتبہ پھر نظر بند کر دیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 30 نومبر کو سندھ کے شہر لاڑکانہ میں شہیدِ اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ اسلم غوری کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ روانگی کے دوران پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو رحیم یار خان کے قریب روک کر حراست میں لے لیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ حراست میں لینے کے بعد پولیس مولانا فضل الرحمان کو ملتان لے گئی، جہاں انہیں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے پنجاب