حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کی 350 اہم شخصیات کی ممکنہ گرفتاریوں کے امکانات: ذرائع Home / سیاست /

خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کی 350 اہم شخصیات کی ممکنہ گرفتاریوں کے امکانات: ذرائع

ایڈیٹر - 29/11/2026
خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کی 350 اہم شخصیات کی ممکنہ گرفتاریوں کے امکانات: ذرائع

پشاور (حسبان میڈیا ڈیسک): خیبر پختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مزید اہم رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، جبکہ ذرائع کے مطابق صوبے بھر سے پارٹی کی 350 شخصیات کی گرفتاری کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، نوشہرہ اور مردان سمیت دیگر اضلاع میں جے یو آئی کے اہم سیاسی رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں کے لیے حکمتِ عملی طے کر لی گئی ہے اور کسی بھی وقت مختلف علاقوں سے اہم ترین گرفتاریاں متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوسرے مرحلے کے دوران جے یو آئی کے صوبائی مرکز کو گرانے کے لیے بھی نئی حکمتِ عملی مرتب کر لی گئی ہے، جبکہ اسی آپریشن کے تناظر میں نجی یونیورسٹیوں کو بھی باقاعدہ نوٹسز کا اجرا کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کیے جانے کے بعد سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے اپنے تمام احتجاجی پروگرام مؤخر کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تاجر تنظیموں نے تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں پر احتجاج کا اعلان کیا تھا، تاہم حکومتی پالیسی کے اجرا کے بعد صورتِ حال میں تبدیلی آئی ہے۔