حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شانگلہ: یختنگی شڑونہ کے مقام پر مسافر ڈاٹسن گہری کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی Home / پاکستان /

شانگلہ: یختنگی شڑونہ کے مقام پر مسافر ڈاٹسن گہری کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

ایڈیٹر - 29/11/2026
شانگلہ: یختنگی شڑونہ کے مقام پر مسافر ڈاٹسن گہری کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

شانگلہ (حسبان میڈیا ڈیسک): خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے یختنگی شڑونہ کے مقام پر ایک مسافر ڈاٹسن گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ یختنگی شڑونہ کے دشوار گزار پہاڑی راستے پر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بدقسمت شخص کا تعلق مقامی علاقے شڑونہ سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 شانگلہ کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے کھائی میں گرنے والی گاڑی سے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو نکالا۔

ریسکیو 1122 کے طبی عملے نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایمبولینسز کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال الپوری منتقل کر دیا ہے، جہاں انہیں مزید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔