حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
برازیل میں برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو سفارتی دھچکا Home / بین الاقوامی /

برازیل میں برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو سفارتی دھچکا

برازیل میں برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو سفارتی دھچکا

برکس اجلاس کے اعلامیہ میں پہلگام واقعہ کی مذمت مگر پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی ۔

برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے۔برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے۔

2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔یہ عدم شرکت ثابت کرتی ہیں کہ چین اور روس بھارتی بیانیے کو تقویت دینے کے حق میں نہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت کو ایسی سفارتی ناکامی کا سامنا ہوا ہو۔