حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور: صوبائی حکومت کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ، محکمہ کھیل کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ Home / پاکستان /

پشاور: صوبائی حکومت کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ، محکمہ کھیل کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ایڈیٹر - 23/11/2026
پشاور: صوبائی حکومت کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ، محکمہ کھیل کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

پشاور (حَسبان میڈیا نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں واقع عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ اسٹیڈیم کا نیا نام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز سے قبل حتمی شکل دے کر نافذ کر دیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ تاحال اسٹیڈیم کے نئے نام کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل اسٹیڈیم کو نئے نام سے منسوب کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ ماضی میں یہ تاریخی میدان "ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم" کے نام سے جانا جاتا تھا، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ دورِ حکومت میں صوبائی کابینہ کی باقاعدہ منظوری کے بعد اس کا نام تبدیل کر کے "عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم" رکھ دیا گیا تھا۔

دوسری جانب اس معاملے پر رابطہ کرنے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے، تاہم اسے کسی بھی سیاسی یا پارٹی شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کیا جائے گا۔ گورنر نے مزید کہا کہ ارباب نیاز اس صوبے کی ایک معتبر شخصیت تھے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ہیں، لیکن موجودہ قیادت اسٹیڈیم کو پیپلز پارٹی یا کسی اور جماعت کی سیاسی شخصیت کے نام پر رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔