حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لکی مروت: لنڈ احمد خیل روڈ پر تھانہ صدر کی پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ Home / پاکستان /

لکی مروت: لنڈ احمد خیل روڈ پر تھانہ صدر کی پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ

ایڈیٹر - 23/11/2026
 لکی مروت: لنڈ احمد خیل روڈ پر تھانہ صدر کی پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ

لکی مروت (حَسبان میڈیا نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں لنڈ احمد خیل روڈ پر تھانہ صدر کی پولیس موبائل کو دیسی ساختہ بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ صدر کی پولیس پارٹی معمول کے گشت پر تھی کہ لنڈ احمد خیل روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی زد میں آ کر پولیس وین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ گاڑی میں سوار متعدد اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے گردونواح میں بڑے پیمانے پر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) کو بھی شواہد اکٹھے کرنے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔