حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آئی جی ایف سی کے پی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا افتتاح کر دیا۔ Home / کھیل /

آئی جی ایف سی کے پی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا افتتاح کر دیا۔

ایڈیٹر - 21/11/2026
آئی جی ایف سی کے پی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا افتتاح کر دیا۔

سوات / مینگورہ (حسبان میڈیا اسپورٹس ڈیسک) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (نارتھ) میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے تاریخی گراسی گراؤنڈ میں سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگ کے آغاز کے سلسلے میں گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں ایک پروقار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی ایف سی کے پی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سابق قومی کرکٹ اسٹار عبدالرزاق، علاقائی عمائدین و مشران، تاجر برادری، نوجوانوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر شرکاء کی جانب سے خطے میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے فرنٹیئر کور کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ واضح رہے کہ سوات پریمیئر کرکٹ لیگ مالاکنڈ ڈویژن کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہے، جس میں پاکستان بھر سے مایہ ناز اور باصلاحیت کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں۔ شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے فراہم کرنے والا یہ ٹورنامنٹ 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔