اسلام آباد (حسبان میڈیا ڈیسک):
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے بلوچستان اور سابقہ فاٹا (ضم شدہ قبائلی اضلاع) کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے انڈرگریجویٹ اسکالرشپس پروگرام (فیز تھری، بیچ فائیو) کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ وظائف ایچ ای سی سے منظور شدہ ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں میں تمام تعلیمی شعبوں (Disciplines) کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔
اہلیت کا معیار (Eligibility Criteria):
ایچ ای سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے لیے درج ذیل شرائط لازمی قرار دی گئی ہیں:
انتخاب کا طریقہ کار اور اہم ہدایات:
اسکالرشپس کی تقسیم بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے امیدواروں کے درمیان 50:50 کے تناسب سے میرٹ اور ضلعی کوٹہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ شارٹ لسٹنگ کے لیے ایچ ای سی/ای ٹی سی کے زیرِ اہتمام ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ (Aptitude Test) میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ ٹیسٹ میں شرکت کے لیے اصل شناختی کارڈ یا نادرا کا جاری کردہ اصل جوینائل کارڈ (Juvenile Card) ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔
درخواست جمع کرانے کا طریقہ اور آخری تاریخ:
خواہشمند طلبہ ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ (http://hec.gov.pk) پر آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست کے ہمراہ شناختی کارڈ، مصدقہ ڈومیسائل اور تعلیمی اسناد کی نقول اپ لوڈ کرنا ضروری ہیں، جبکہ اس مرحلے پر کاغذی دستاویزات ارسال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
درخواست گزاروں کو 2000 روپے ناقابلِ واپسی ٹیسٹ فیس "1Link 1Bill" انوائس پیمنٹ سروس کے ذریعے کسی بھی بینک، اے ٹی ایم یا موبائل بینکنگ ایپ سے جمع کرانا ہوگی۔ آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ پیر، 14 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔