حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو میں ٹیلی فون پر شدید تلخ کلامی Home / بین الاقوامی /

ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو میں ٹیلی فون پر شدید تلخ کلامی

- 12/11/2026
 ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو میں ٹیلی فون پر شدید تلخ کلامی

واشنگٹن: ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران شدید اختلافات اور تلخ کلامی سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی و اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف فوجی حملے دوبارہ شروع کرنے کے لیے امریکی صدر پر مسلسل زور دے رہے ہیں، تاہم واشنگٹن اور خلیجی ممالک خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار نے معاملے سے باخبر ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی بحالی کے معاملے پر اختلافات اس قدر شدت اختیار کر گئے کہ ایک ذریعے نے اس بات چیت کو انتہائی تلخ قرار دیتے ہوئے اسے "جہنم جیسی چیخ و پکار والی گفتگو" سے تعبیر کیا۔ اس سے قبل برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ نیتن یاہو امریکی صدر ٹرمپ سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کر کے ایران کے خلاف فوجی حملے دوبارہ شروع کرنے پر اصرار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر نے دونوں رہنماؤں کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات اور تلخ کلامی کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہونے کی تصدیق کی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کا انداز جارحانہ یا تلخ نہیں تھا۔