حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخوا میں غیر ضروری ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کی تیاری، سی اینڈ ڈبلیو کے 731 منصوبوں کی چھان بین شروع Home / سیاست /

خیبرپختونخوا میں غیر ضروری ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کی تیاری، سی اینڈ ڈبلیو کے 731 منصوبوں کی چھان بین شروع

- 12/11/2026
خیبرپختونخوا میں غیر ضروری ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کی تیاری، سی اینڈ ڈبلیو کے 731 منصوبوں کی چھان بین شروع

خیبرپختونخوا میں غیر ضروری ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کی تیاری، سی اینڈ ڈبلیو کے 731 منصوبوں کی چھان بین شروع

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں شامل غیر ضروری اور غیر تیار شدہ ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، جبکہ محکمہ تعمیرات و مواصلات (سی اینڈ ڈبلیو) کے 731 منصوبوں کی چھان بین کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی مقاصد کے تحت اے ڈی پی میں شامل کیے گئے اور فزیبلٹی اسٹڈی سے محروم منصوبوں کو ترقیاتی پروگرام سے خارج کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ایسے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جن پر بھاری رقوم خرچ ہونے کے باوجود عملی پیش رفت نہیں ہوسکی۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں مجموعی طور پر 731 منصوبے شامل ہیں، جن میں 727 منصوبے صوبائی وسائل جبکہ 4 منصوبے بین الاقوامی امدادی اداروں کے تعاون سے مکمل کیے جائیں گے۔
ان منصوبوں کا مجموعی تخمینہ 52 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد ہے، تاہم تمام منصوبوں کی تکمیل کے لیے 750 ارب 55 کروڑ روپے سے زیادہ درکار ہیں۔ذرائع کے مطابق ان منصوبوں کا تھرو فارورڈ 19 سال تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موجودہ مالی وسائل میں تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے۔

ترقیاتی پروگرام میں 256 نئے منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں، جن کے لیے صرف 10 ارب 68 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 52 منصوبوں کے لیے محض ایک، ایک ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھان بین کے دوران ایسے منصوبوں کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جن پر تاحال عملی کام شروع نہیں ہوسکا اور نہ ہی ان کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ان منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جنہیں مبینہ طور پر سیاسی مقاصد کے تحت ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنایا گیا تھا۔