حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
• ٹک ٹاک لائیو پر شراب نوشی کرنے والا ملزم گرفتار،اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کروا دیا،مقدمہ درج Home / لائف سٹائل /

• ٹک ٹاک لائیو پر شراب نوشی کرنے والا ملزم گرفتار،اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کروا دیا،مقدمہ درج

- 12/11/2026
•  ٹک ٹاک لائیو پر شراب نوشی کرنے والا ملزم گرفتار،اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کروا دیا،مقدمہ درج

پشاور: پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی سرگرمیوں اور اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ٹک ٹاک لائیو پر شراب نوشی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود میں کی جانے والی کارروائی کے دوران عباس عرف سونو نامی ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران کھلے عام شراب نوشی اور اس کی تشہیر کر رہا تھا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے شراب کی ایک بوتل بھی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

پشاور پولیس حکام نے واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے غیر قانونی افعال کی تشہیر اور قانون شکنی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔