حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
35 ارکان تو ڑنی کا دعوی ، مخالفین ہمارے 3 ارکان تو ڑ کر دکھا ئیں۔ جنید اکبر Home / پاکستان,سیاست /

35 ارکان تو ڑنی کا دعوی ، مخالفین ہمارے 3 ارکان تو ڑ کر دکھا ئیں۔ جنید اکبر

ایڈیٹر - 05/07/2025
35 ارکان تو ڑنی کا  دعوی ، مخالفین ہمارے 3 ارکان  تو ڑ کر دکھا ئیں۔ جنید اکبر

تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر  خان  ایک انٹرویو کے دوران  کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پہلے بھی عمران خان  کا تھا اور اب بھی انہی کا ہی ہے۔ مذاکرات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں مذاکرات سے کبھی نہیں روکا۔ سیاست تو نام ہی مذاکرات کا ہے، اس سے قبل بھی ہم مذاکرات کیلئے تیار تھے، اب بھی تیار ہیں اور آئندہ بھی تیارر ہیں گے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ مذاکرات کے نام پر کوئی بتی کے پیچھے لگائے۔ لیکن  بے مقصد مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں
اور نہ ہی ان سے مذاکرات ہونے چاہئیں جو بے اختیار ہوں۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر  خان  نے کہا ہے کہ مخالفین کا دعوی ہے کہ ہمارے 35 ارکان ان کے ساتھ ہیں، میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ ہمارے 3 ارکان بھی تو ڑ کر دکھا ئیں۔