حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
• باجوڑ: تھانہ سلارزئی کی حدود میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے گھر کے باہر ٹائم بم دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا Home / باجوڑ /

• باجوڑ: تھانہ سلارزئی کی حدود میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے گھر کے باہر ٹائم بم دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

- 12/11/2026
• باجوڑ: تھانہ سلارزئی کی حدود میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے گھر کے باہر ٹائم بم دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

باجوڑ: ضلع باجوڑ کے علاقے سلارزئی میں نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کیا گیا ٹائم بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان باجوڑ پولیس کے مطابق دھماکے کا یہ واقعہ تھانہ سلارزئی کی حدود میں واقع علاقے "کوہی" میں پیش آیا۔ نامعلوم شرپسندوں نے باجوڑ پولیس کے ریٹائرڈ حوالدار محمد الیاس کے گھر کی بیرونی دیوار کے ساتھ ٹائم بم نصب کر رکھا تھا، جو مقررہ وقت پر دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت سے ریٹائرڈ اہلکار کے گھر کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور گھر میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی باجوڑ پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے پورے علاقے کو حفاظتی تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے گردونواح میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔