لک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے, محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 10 جولائی تک پنجاب سمیت خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، سکردو، ہنزہ، دیامر اور شگر میں بھی بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔آج سے 10جولائی کے دوران مظفرآباد، وادی نیلم، حویلی اور باغ میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے۔سکھر، نوابشاہ، کشمور، حیدرآباد، کراچی، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر، میرپور خاص، مٹھی، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، آواران، بارکھان، جعفرآباد، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، لسبیلہ اور نصیرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔