حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ چیمبر کے صدر حاجی لعلی شاہ کا وفد کے ہمراہ پشاور میں ایرانی قونصیلیٹ کا دورہ Home / لائف سٹائل /

باجوڑ چیمبر کے صدر حاجی لعلی شاہ کا وفد کے ہمراہ پشاور میں ایرانی قونصیلیٹ کا دورہ

باجوڑ چیمبر کے صدر حاجی لعلی شاہ کا وفد کے ہمراہ پشاور میں ایرانی قونصیلیٹ کا دورہ

باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی لعلی شاہ کا وفد کے ہمراہ پشاور میں ایرانی قونصیلیٹ کا دورہ، وفد نے پشاور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خاہ  سے ملاقات کی۔

باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی لعلی شاہ کے قیادت میں ایک  اعلیٰ سطحی وفد نے پشاور میں ایرانی قونصیلیٹ کا دورہ کیا اور ایرانی قونصلر جنرل علی بنفشہ خاہ سے حالیہ ایران اسرائیل جنگ میں عظیم قربانیوں پر ایرانی قوم کو خراج تحسین اور شہداء کے لئے قونصلر جنرل سے تعزیت کی، پاک ایران تعلقات سمیت دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور باجوڑ کے کاروباری برادری کے ایران کے ساتھ روابط کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایرانی قونصلر جنرل علی بنفشہ خاہ نے باجوڑ چیمبر اف کامرس کے وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا ایرانی قوم کے لئے سب سے بڑے اعزاز کی بات یہ ہے کہ ایران پر صیہونی قوتوں کے حالیہ حملے میں پاکستان نے ایران کی بھر پور حمایت کی۔ پاکستان نے سفارتی سطح پر ایران کی نمائندگی اور ہر سطح پر ایران کو تعاون فراہم کیا اور پاکستان کی یہ تعاون ایرانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

 ایرانی قونصل جنرل نے باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اور مستقبل میں مزید روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔باجوڑ چیمبر کے جانب سے ایرانی قونصلر جنرل کو روائتی لونگی پہنائے گئے اور شیلڈ پیش کیا گیا۔

باجوڑ چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد میں حاجی سید احمد جان باجوڑ چیمبر کے ایگزیکٹیو ممبران حاجی سید سیلمان،حاجی حبیب اللہ،حاجی نور محمد،شوکت علی،ظاہر شاہ،عثمان شاہ،عمران مغل،خالد خان،ابوبکر شاہ شریک تھے۔