حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مینگورہ: گھریلو تنازعے پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق Home / لائف سٹائل /

مینگورہ: گھریلو تنازعے پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق

مینگورہ: گھریلو تنازعے پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق


سوات (بیورورپورٹ)سوات میں  مینگورہ  شہرکے علاقے امانکوٹ میں  گھریلو تنازعے پر باپ نے اپنے ہی جواں سال بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ او فضل رحیم کے مطابق  فضل الرحمان نامی شخص نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے بیٹے محبوب علی پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی محبوب علی کو فوری طور پر کیجولٹی ہسپتال سیدو شریف منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع پر تھانہ رحیم آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ملزم فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔