حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈپٹی کمشنر باجوڑ، ڈی پی او باجوڑ اور اسسٹنٹ کمشنر خار کا شہید پولیس افسر کے اہلِ خانہ سے تعزیت Home / لائف سٹائل /

ڈپٹی کمشنر باجوڑ، ڈی پی او باجوڑ اور اسسٹنٹ کمشنر خار کا شہید پولیس افسر کے اہلِ خانہ سے تعزیت

ڈپٹی کمشنر باجوڑ، ڈی پی او باجوڑ اور اسسٹنٹ کمشنر خار کا شہید پولیس افسر کے اہلِ خانہ سے تعزیت

ڈپٹی کمشنر باجوڑ، ڈی پی او باجوڑ اور اسسٹنٹ کمشنر خار کا شہید پولیس افسر کے اہلِ خانہ سے تعزیت

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق اور اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے باجوڑ پولیس کے سب انسپکٹر نور حکیم کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

افسران نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کے ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پوری قوم ان عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

شہید کے بلند درجات، مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

بم دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے غم زدہ خاندان کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔