حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سینیٹر ہدایت اللہ خان شہید کی پہلی برسی سادگی کیساتھ منائی گئی Home / سیاست /

سینیٹر ہدایت اللہ خان شہید کی پہلی برسی سادگی کیساتھ منائی گئی

ایڈیٹر - 03/07/2025
سینیٹر ہدایت اللہ خان شہید کی پہلی برسی سادگی کیساتھ منائی گئی

سینیٹر ہدایت اللہ خان شہید کی پہلی برسی سادگی کیساتھ منائی گئی۔ قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ 


آج 3 جولائی 2025 کو سینیٹر ہدایت اللہ خان شہید کی پہلی برسی کے موقع پر قرآنِ پاک کا بابرکت ختم باجوڑ کی مختلف مقامات میں منعقد کیا گیا۔
ختم القرآن کی ان محفلوں میں 3 جولائی 2024 سیرئی ڈمہ ڈولہ ماموند واقعہ کے شہداء ، شہید سینٹر  ہدایت اللہ خان  ، ملک عرفان شہید ، نظردین شہید، یارزادہ شہید ،  سمیع الرحمان شہید کی درجات بلندی کے لیے  پاکستان اور خیبرپختونخوا اور خصوصا باجوڑ کے امن اور سلامتی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔ ختم قرآن کے محفلوں میں گزشتہ روز باجوڑ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ باجوڑ، پختونخوا اور پورے پاکستان میں امن و سکون قائم کریں۔ دہشت گردی، ظلم و جبر کا خاتمہ فرما، اور ہمارے شہداء کے خون کو رائیگاں نہ جانے دے۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ شہداء زندہ ہوتے ہیں، ان کی قربانیاں ہماری لیے مشعل راہ ہیں۔ ہم اپنے قائد، سینیٹر ہدایت اللہ خان شہید، اور تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔