حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سیاسی اختلافات اور ڈیڈلاک کا خاتمہ صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔حیدر خان ہوتی Home / سیاست /

سیاسی اختلافات اور ڈیڈلاک کا خاتمہ صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔حیدر خان ہوتی

ایڈیٹر - 27/10/2026
سیاسی اختلافات اور ڈیڈلاک کا خاتمہ صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔حیدر خان ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج کے باوجود خیبرپختونخوا میں سیاسی استحکام نہیں آیا۔ 
سیاسی اختلافات اور ڈیڈلاک کا خاتمہ صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم شہباز شریف پہلے پشاور کیوں نہیں آئے؟ پی ٹی آئی حکومت نے بھی وزیراعظم سے دہش ت گردی اور دیگر مسائل پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ انہیں اپنے پانچ سالہ دور کے دوبارہ احتساب پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم گزشتہ 13 سال کے معاملات کا غیرجانبدارانہ احتساب ہونا چاہیے۔