حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایم پی اے نثار باز کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور آمد ، زخمیوں کی عیادت کی Home / سیاست /

ایم پی اے نثار باز کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور آمد ، زخمیوں کی عیادت کی

ایڈیٹر - 02/07/2025
ایم پی اے نثار باز کا لیڈی ریڈنگ  ہسپتال پشاور آمد ، زخمیوں کی عیادت کی

پشاور ! ایل آر ایچ

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر سلیم خان اور اے این پی رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان نے باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک دھماکے میں زخمی ہونے والے نواب خان، فضل حق اور محمد زمین کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، سیکرٹری برائے اقلیتی امور امریجیت ملہوترا، نائب صدر شاہی خان شیرانی ، ملگری ڈاکٹران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد شہزاد خان اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال جرگہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صہیب فرخ بھی موجود تھے۔عوامی نیشنل پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں زخمیوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔