9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی اور سابق وزراء سمیت 5 افراد نامزد
پشاور کی انسدادِ دہ۔ش۔ت گردی عدالت میں 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کے دوران پنجاب فرانزک اور نادرا رپورٹس کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، سابق وزراء کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا، سابق سینیٹ امیدوار عرفان سلیم اور محمد عامر کو نامزد کر دیا گیا۔
تفتیشی افسر کا جمع کرایا گیاچالان عدالتی فائل کا حصہ بنا لیا گیا ہے، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔