حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مولانافضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ایف سی تعینات کرنیکا فیصلہ Home / پاکستان,سیاست /

مولانافضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ایف سی تعینات کرنیکا فیصلہ

ایڈیٹر - 02/07/2025
مولانافضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ایف سی تعینات کرنیکا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق  سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کی ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک پلاٹون کو تعینات کیا جائے گا.
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ایف سی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیڑھ ہفتے قبل مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تھی ، وزیر اعظم نے فضل الرحمن کے بیٹے پر حملے، اغوا کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ایف کی تعینات ہوگی سیکیورٹی کیلئے فرئیر کانسٹیبلری کی ایک پلاٹون تعینات کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے  کیا ہے۔