والد نے بیٹی کو بچانے کیلئے اس کے پیچھے چھلانگ لگا دی۔
دنیا میں ماں اور باپ کی اپنی اولاد سے محبت لازوال ہوتی ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 جون کوجب ڈزنی ڈریم نامی 14 منزلہ بحری جہاز کی چوتھی منزل سے ایک کم عمر لڑکی سمندر میں گرگئی تو اسے بچانے کی لیے باپ نے جان کی پرواہ کیے بغیرکروز شپ سے گہرے سمندر میں چھلانگ دی۔تقریباً 20 منٹ تک دونوں باپ بیٹی گہرے سمندر میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے، تب امدادی ٹیم موقع پر نہ پہنچ گئی اور باپ بیٹی دونوں کو بچالیا گیا. واقعے کے بعد مذکورہ شخص کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔
واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا زیر گردش ہے، سوشل میڈیا صارفین باپ کے اس فوری اقدام کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔