فاٹا سیکرٹریٹ کی طرز پر انتظامی ڈھانچہ زیر غور خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں گریڈ 21 کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری انتظامی سربراہ ہوگا جبکہ گریڈ 21 کا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل بھی تعینات کیا جائیگا انتظامی اور سکیورٹی امور کیلئے دونوں کی ٹیم میں چار سے چھ افسران شامل ہوں گے افسران کی تعیناتی کا اعلامیہ وفاقی حکومت جاری کریگی ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران مذکورہ ڈھانچے کے مطابق وفاق کے زیر انتظام آجائیں گے