حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بونیر: سرکاری پرائمری اسکول پر مبینہ قبضہ، 300 سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر Home / پاکستان /

بونیر: سرکاری پرائمری اسکول پر مبینہ قبضہ، 300 سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر

ایڈیٹر - 08/10/2026
بونیر: سرکاری پرائمری اسکول پر مبینہ قبضہ، 300 سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر

بونیر: سرکاری پرائمری اسکول پر مبینہ قبضہ، 300 سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر

بونیر کی تحصیل چغرزی کے علاقے جبگی میں گورنمنٹ پرائمری اسکول مبینہ طور پر طلبہ کے لیے بند کر کے تالے لگا دیے گئے، جبکہ سابق کلاس فور ملازم نے اسکول کی عمارت میں اپنے بچوں اور مال مویشیوں سمیت رہائش اختیار کرلی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسکول کے لیے زمین فراہم کرنے والے سابق چوکیدار کا دعویٰ ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کلاس فور کی آسامی ان کے بیٹے کا حق تھی، تاہم یہ نوکری مبینہ طور پر سیاسی بنیادوں پر کسی اور کو دے دی گئی۔

اسکول بند ہونے سے 300 سے زائد بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ والدین اور مقامی افراد نے محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لے کر اسکول میں تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔