حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستانی فوجی دستوں کی سعودی عرب میں موجودگی کی تصدیق Home / بین الاقوامی /

پاکستانی فوجی دستوں کی سعودی عرب میں موجودگی کی تصدیق

ایڈیٹر - 08/10/2026
 پاکستانی فوجی دستوں کی سعودی عرب میں موجودگی کی تصدیق

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوجی دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پرانے دفاعی تعلقات ہیں اور مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجی مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

تاہم انہوں نے فوجیوں کی تعداد اور ان کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معلومات خفیہ ہیں۔