بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے
بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں گوا میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے، جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی ہے۔
نانا پاٹیکر نے 1978 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت متعدد مقبول فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ انہیں تین نیشنل فلم ایوارڈز اور 2013 میں بھارت کے سول اعزاز ’پدم شری‘ سے نوازا گیا۔
ان کے منفرد ڈائیلاگز اور یادگار کردار آج بھی شائقین کے درمیان مقبول ہیں۔